دوسرا ٹی20؛ پاکستان کیخلاف آسٹریلیا کی 6 وکٹیں گر گئیں

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 3 سفیان مقیم نے 2 جبکہ عباس آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی


ویب ڈیسک November 16, 2024

آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف سیریز کے دوسرے ٹی20 میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف 6 وکٹوں کے نقصان پر 115 رنز بنالیے۔


سڈنی میں کھیلے جارہے میچ میں آسٹریلوی اوپنرز نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا، ابتدائی تین اوورز میں ہی ٹیم کا اسکور 52 رنز تک پہنچا دیا تاہم متھیو شارٹ 32 اور جیک فریزر میک گرک 29 رنز پر پویلین لوٹے جبکہ کپتان جوش انگس صفر پر ساتھ چھوڑ گئے۔

دیگر کھلاڑیوں میں گلین میکسویل 21، مارکس اسٹوئنس 14، ٹم ڈیوڈ 18 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 3 سفیان مقیم نے 2 جبکہ عباس آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

آسٹریلوی ٹیم کے کپتان جوش انگلس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ میچ میں فتح کیساتھ سیریز اپنے نام کرنا چاہتے ہیں۔

اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ میچ میں کامیابی سمیٹ کر سیریز برابر کرنا پہلا ہدف ہے، انہوں نے کا کہ پلئینگ الیون میں ایک تبدیلی کی گئی ہے حسیب اللہ خان کی جگہ سفیان مقیم کو شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان کا اسکواڈ

کپتان محمد رضوان، بابراعظم، صاحبزادہ فرحان، عثمان خان، سلمان آغا، عرفان خان، عباس آفریدی، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، نسیم شاہ، سفیان مقیم


آسٹریلیا کا اسکواڈ:

کپتان جوش انگلس، جیک فریزر میک گرک، میٹ شارٹ، گلین میکسویل، ٹم ڈیوڈ، مارکس اسٹوئنس، آرون ہارڈی، زیویئر بارٹلیٹ، نیتھن ایلس، ایڈم زمپا، اسپینسر جانسن

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں