اے این پی کے صدر ایمل ولی خان کا الیاس بلور کے انتقال پر اظہار تعزیت

الیاس بلور ایک مخلص، اصول پسند، اور عملی جدوجہد کرنے والے رہنما تھے، ایمل ولی خان

عوامی نیشنل پارٹی ( اے این پی) کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے سابق سینیٹر الیاس بلور کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

صدر اے این پی ایمل ولی خان نے بیان میں کہا کہ سینیٹر الیاس بلور کی وفات قومی تحریک کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ مرحوم الیاس بلور ایک مخلص، اصول پسند، اور عملی جدوجہد کرنے والے رہنما تھے جنہوں نے ہر قسم کے حالات میں پارٹی اور قومی تحریک کا پرچم بلند رکھا۔ قید وبند اور صعوبتیں برداشت کیں لیکن نظریہ باچا خان کے ساتھ ثابت قدمی سے کھڑے رہے۔

ایمل ولی خان کا مزید کہنا تھا کہ وہ نہ صرف ایک کامیاب تاجر اور سیاسی رہنما تھے بلکہ ایک مخلص، محنتی، اور نڈر شخصیت کے مالک بھی تھے۔بلور خاندان نے ہمیشہ جمہوریت، انصاف اور قومی تحریک کے اصولوں کے لیے قربانیاں دی ہیں۔ ان کی وفات ان کے خاندان سمیت عوامی نیشنل پارٹی اورسماجی جدوجہد کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے۔

Load Next Story