لڑکیاں محتاط رہیں، مشی خان نے لیک ویڈیو ٹرینڈ کیخلاف آواز اٹھا دی

متھیرا، ٹک ٹاک اسٹار مناہل ملک اور اب امشا رحمان کی نجی ویڈیوز لیک ہوئی ہیں


ویب ڈیسک November 18, 2024

مشہور پاکستانی اداکارہ اور میزبان مشی خان نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی نجی ویڈیوز لیک ہونے کے رجحان پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

 مشی خان نے سوشل میڈیا پر اپنا ویڈیو بیان شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے غیر اخلاقی یا نجی ویڈیوز لیک ہونے کے اس رجحان کو ’تشویشناک‘ قرار دیا۔ 

مشی خان نے اپنے بیان میں کہا ’یہ بہت افسوسناک ہے کہ نجی ویڈیوز لیک کرنے کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے۔ یہ عمل کرنے والے لوگ اللہ کے عذاب سے نہیں بچ سکیں گے۔ میں تمام لڑکیوں سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ اپنی ذاتی تصاویر اور ویڈیوز کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں، چاہے وہ ان کا منگیتر ہی کیوں نہ ہو۔ لڑکیاں ایسی حرکتیں کر کے بلیک میلنگ کا شکار ہو جاتی ہیں، اور کئی بار خودکشی کی کوشش کرتی ہیں‘۔

 Mishi Khan Raises Her Voice Against Leaked Video Trend

انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ واقعات میں گلگت بلتستان کی ایک لڑکی اور دیگر متاثرہ افراد کی مثالیں موجود ہیں جنہیں سوشل میڈیا پر بھی ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑا۔

Mishi Khan Raises Her Voice Against Leaked Video Trendمداحوں کی جانب سے مشی خان کے اس بیان پر ملے جلے ردعمل سامنے آرہے ہیں، کچھ مداحوں نے ان کی بات کی تائید کی جبکہ دیگر نے لڑکیوں کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا۔

Mishi Khan Raises Her Voice Against Leaked Video TrendMishi Khan Raises Her Voice Against Leaked Video TrendMishi Khan Raises Her Voice Against Leaked Video Trend

یاد رہے کہ ان دنوں سوشل میڈیا پر کئی معروف شخصیات کی ویڈیوز وائرل ہوچکی ہیں جن میں متھیرا، ٹک ٹاک اسٹار مناہل ملک اور اب امشا رحمان کی نجی ویڈیوز لیک ہوئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں