حزب اللہ کے اسرائیل پر ڈرون حملے جاری

حزب اللہ نے اسرائیلی شہر جلیلی پر 20 راکٹ داغے


ویب ڈیسک November 16, 2024
حملے میں جانی و مالی نقصان نہیں ہوا، فوٹو: ٹوئٹر

تل ابیب: لبنان میں حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں جبکہ حزب اللہ کی جانب سے اسرائیل پر ڈرون حملے بھی کیے گئے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق حزب اللہ کی جانب سے داغے جانے والے ڈرونز میں سے ایک ڈرون اسرائیلی شہر نہاریا کی ایک عمارت سے ٹکراگیا جس کے نتیجے میں عمارت کی بالکونی کو معمولی نقصان پہنچا۔

اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ حزب اللہ نے اسرائیلی شہر جلیلی پر 20 راکٹ داغے، جن میں سے کچھ کو ناکام بنادیا گیا۔

حزب اللہ کے حملوں کے باعث اسرائیلی شہر حیفہ سمیت دیگر مقامات پر خطرے کے سائرن گونجنے لگے اور ان مقامات پر موجود اسرائیلی شہری خوف و ہراس کا شکار ہوگئے اور فوری طور پر مختلف جگہوں پر بنائے گئے زیرزمین بنکرز میں چھپ گئے۔

علاوہ ازیں عراق کی مزاحمتی تنظیم نے بھی اسرائیل کے شہر ایلات پر ڈرونز داغنے کا دعوی کیا ہے۔

واضح رہے کہ غزہ جنگ کے تناظر میں اسرائیل نے لبنان میں حزب اللہ کے خلاف زمینی آپریشن کیا تھا جس میں اب تک اسرائیل کے درجنوں فوجی مارے جا چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں