ایکس پر غلط معلومات کی بھرمار، عالمی میڈیا آؤٹ لیٹس ایکس سے بائیکاٹ کرنے لگے

سویڈش اخبار ڈیگنز نائہیٹ ایکس پر اپنے مضامین کی اشاعت بند کرنے والا تیسرا بڑا میڈیا آؤٹ لیٹ بن گیا ہے


ویب ڈیسک November 16, 2024

عامی سطح پر نیوز آؤٹ لیٹس نے ایکس پر انحصار ختم کرنا شروع کر دیا ہے جو کبھی عالمی میڈیا کا پسندیدہ ذریعہ تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایکس کے مالک اور منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اتحادی ایلون مسک پر اپنے پلیٹ فارم پر غلط معلومات پھیلانے کا الزام ہے۔

ایک "سخت اور انتہائی موقف اپناتے ہوئے سویڈش اخبار Dagens Nyhete  ایکس پر اپنے مضامین کی اشاعت بند کرنے والا تیسرا بڑا میڈیا آؤٹ لیٹ بن گیا ہے۔

اخبار کے ایڈیٹر انچیف پیٹر وولوڈارسکی نے کہا کہ جب سے ایلون مسک نے کمپنی سنبھالی ہے، پلیٹ فارم تیزی سے ان کے اور ڈونلڈ ٹرمپ کے سیاسی عزائم کے ساتھ ضم ہو گیا ہے۔

اس سے قبل برطانیہ کے درمیانی بائیں بازو کے روزنامہ دی گارڈین نے اعلان کیا تھا کہ وہ ایکس پر اپنے سرکاری ایکس اکاؤنٹس سے مزید مواد پوسٹ نہیں کرے گا جسے ادارے نے "زہریلا" کہا تھا۔
 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں