اسکول وین سے جیولر کے بچے کو اتار کر اغوا کر لیا گیا جس پر صرافہ ایسوسی ایشن نے لیاقت بازار ، عبدالستا روڈ سمیت شہر بھر میں صرافہ مارکیٹیں احتجاجاً دکانیں بند کردیں۔
گذشتہ روز اغواء ہونے والے 11سالہ بچے کی عدم بازیابی پر احتجاج جاری ہے بچے کے ورثاء نے بلیلی کے مقام پر کوئٹہ چمن شاہراہ کو غیر معینہ مدت تک کے لیے بند کردیا۔
آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے چیمبر آف کامرس ، تاجر تنظیموں اور سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ اگلے مرحلے میں شہر بھر میں شٹر ڈاؤن کی کال دی جائے گی۔