لاہور:
دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور بدستور پہلے نمبر پر موجود اور ایئرکوالٹی انڈیکس ایک ہزار سے بھی تجاوز کرگیا۔
ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے لاہور کی مارکیٹیں بند کرانے کے حوالے سے ٹاسک فورس کو ہدایات جاری کردی ہیں اور لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں بدستورپہلے نمبر پر ہے۔
لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس ایک ہزار سے تجاوز کر گیا ہے اور شہر کے سید مراتب علی روڈ پر ایئر کوالٹی انڈس ایک ہزار 10 تک پہنچ گیا۔
حکام نے بتایا کہ لاہور میں پاکستان انجینئرنگ سروسز روڈ پر 822 اور مجموعی طور پر لاہور میں اوسطا ایئر کوالٹی انڈیکس 642 تک پہنچ گیا ہے۔