اسلام آباد:
سانحہ 9 مئی کے حملوں میں تحریک انصاف کے ملوث ہونے کے حوالے سے ناقابل تردید شواہد سامنے آگئے ہیں جس میں کارکنوں کو حملے کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق 9 مئی کو ایک جماعت نے مختلف شہروں میں منظم سازش سے حملے کیے، سرکردہ رہنما بھی حملوں میں ملوث تھے۔
سامنے آنے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پی ٹی آئی عہدیداروں کو 9 مئی کے لئے ہدایات دی گئیں جبکہ پی ٹی آئی نے حساس تنصیبات پر حملے کئے اور شہدا کی یادگاریں مسمار کیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے حوالے سے پی ٹی آئی رہنماﺅں کی ویڈیوز موجود ہیں۔ لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، پشاور کی سی سی ٹی وی فوٹیجز موجود ہیں۔
سی سی ٹی وی فوٹیجز سے صاف ظاہر ہے کہ 9 مئی کے سانحہ میں پی ٹی آئی کے لوگ ملوث تھے۔