دھند کے باعث ملک بھر میں پروازیں جزوی طور پر متاثر

قومی ایئرلائن کی دوطرفہ پروازیں موسم کی خرابی کی وجہ سے کئی گھنٹے تاخیر کا شکار رہیں

فوٹو: فائل

کراچی:

دھند کے سبب ملکی بھر میں ہوائی اڈوں پرپروازوں کا آپریشن بالخصوص صبح کے وقت بدستورجزوی طورپرمتاثر ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق موسم کی خرابی کی وجہ سے کراچی سمیت ملک کے دیگرہوائی اڈوں پرپروازوں کا شیڈول صبح کے وقت دھند کی وجہ سے متاثرہورہا ہے۔

کراچی سے ہفتے کوصبح قومی ائیرلائن کی روانہ ہونے والی دوطرفہ پروازوں پی کے 300، پی کے 301، پی کے308، پی کے 309 اورپی کے 370 کی روانگی اورواپسی کی پروازوں میں کئی گھنٹوں کی تاخیرہوئی۔

بعد ازاں موسم سازگارہونے پر مذکورہ پروازوں کو متعلقہ منزل کی طرف روانہ کردیا گیا۔

ادھر سیالکوٹ میں بھی دھند کی وجہ سے ائیرپورٹ بھی شدید متاثر ہوا، سیالکوٹ ائیرپورٹ پراترنے والی تین پروازیں متبادل ہوائی اڈوں پراتاری گئیں۔

لاہوراورکراچی کے درمیان قومی اورنجی ملکی ائیرلائن کی چند پروازیں بھی تاخیرکا شکار ہوئیں، ملتان سے دبئی اور کراچی کی بین الاقوامی روٹ کی روانگی میں بھی تاخیرہوئی۔

Load Next Story