نوجوان ملکی خزانوں پر سانپ بن کر بیٹھنے والے حکمرانوں کو معزول کریں، حافظ نعیم
جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم نے نوجوان سے اپیل کی ہے کہ وہ حکمرانوں کے خلاف جدوجہد شروع کر کے انہیں عہدوں سے ہٹائیں۔
اپنے ایک بیان میں حافظ نعیم نے کہا کہ نوجوان ملک کا اصل سرمایہ ہیں اور انھیں مایوس ہونے کی ضرورت نہیں، ملکی خزانوں پر جو سانپ بن کر بیٹھنے والے حکمرانوں کو نوجوان جدوجہد کے ذریعے انھیں معزول کریں۔
حافظ نعیم نے کہا کہ بدقسمتی سے اقتدار میں رہنے والے حکمرانوں کے مفادات عوام سے وابستہ نہیں ہیں، 2 فیصد ایلیٹ طبقہ وسائل کو ہڑپ کر رہا ہے جبکہ ملک کے وسائل عوام پر ہی خرچ ہونے چاہئیں۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکمران پہلے اداروں کو تباہ کرتے ہیں، پھر ان کو بیچنے کے لیے بولیاں لگاتے ہیں، ہرپاکستانی کے لیے یکساں تعلیم کے مواقع میسرہونے چاہیے، بدقسمتی سے 2کروڑ62لاکھ بچے تعلیم سے محروم ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ”بنوقابل“ پروگرام کے تحت 10لاکھ نوجوانوں کوآئی ٹی کورسز کرائیں گے۔