ڈسٹرکٹ جیل ملیر کا قیدی جناح اسپتال سےفرار

مبینہ طور پر غفلت کے مرتکب پولیس اہلکار کو حراست میں لے لیا گیا ہے، پولیس حکام


طحہ عبیدی November 16, 2024

کراچی:

ڈسٹرکٹ جیل ملیر کے قیدی کو علاج کے لیے جناح اسپتال لایا گیا جہاں سے وہ فرار ہوگیا اورغلفت کے مرتکب پولیس اہلکار کو حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ ملیر جیل کے قیدی آغا سلمان کو کورٹ پولیس علاج کی غرض سے جناح اسپتال لائی تھی جہاں ملزم واش روم جانے کا کہہ کرکھڑکی سے کود کرفرار ہوگیا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ مبینہ طورپرغفلت کے مرتکب پولیس اہلکارکوحراست میں لے لیا گیا۔

پولیس کے مطابق جناح اسپتال سے فرارہونے والے قیدی کو کچھ عرصہ قبل تھانہ شاہ لطیف پولیس نے گرفتار کیا تھا، جن کے خلاف کراچی میں مختلف نوعیت اور پنڈی میں قتل کامقدمہ درج تھا۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ فرارہونے والے قیدی کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں