کراچی؛ کپڑوں کی فیکٹری اور گھروں میں لگنے والی آگ سے بھاری مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا

 خوش قسمتی سے دونوں واقعات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا


اسٹاف رپورٹر November 17, 2024

سائٹ ایریا میں کپڑوں کی فیکٹری اور ڈیفنس میں گھروں کے اندر لگنے والی آگ کے باعث بھاری مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا تاہم خوش قسمتی سے دونوں واقعات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اس حوالے سے ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق سائٹ ایریا میں قائم کپڑوں کی فیکٹری میں آگ لگنے کی اطلاع پر فائر فائٹرز موقع پر پہنچ گئے اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کر دیں۔

آگ فیکٹری عمارت کی تیسری منزل پر لگی تھی جس نے چوتھی منزل کو بھی اپنی لپٹ میں لے لیا تاہم عملے نے ایک گھنٹے کی سخت جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پاتے ہوئے کولنگ کا کا عمل شروع کر دیا جو رات گئے تک جاری رہے گا۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ پر قابو پانے میں 4 فائر ٹینڈز اور ایک باؤزر نے حصہ لیا تاہم آتشزدگی کے باعث بھاری مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا جبکہ فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا۔

دریں اثنا ریسکیو 1122 کے مطابق ڈیفنس فیز 4 گزری لین کے قریب آتشزدگی کی اطلاع پر فائر فائٹر موقع پر پہنچ گئے آگ گزری میں قائم 2 رہائشی گھروں میں لگی تھی جس کی اطلاع پر فائر اینڈ ریسکیو ٹیم ایمبولینس اور 3 فائر ٹینڈرز کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئی اور سخت جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پاتے ہوئے اسے مکمل طور پر بجھانے کے لیے کولنگ کا عمل شروع کر دیا۔

ترجمان 1122 کے مطابق آتشزدگی کے دونوں واقعات میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ فوری طور وجہ کا تعین نہیں ہوسکا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں