قائد آباد اسپتال چورنگی مکی مسجد کے قریب زہریلی چیز کھانے سے تشویشناک حالت میں جناح اسپتال لایا جانے والا شخص دوران علاج جاں بحق ہوگیا۔
چھیپا حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 28 سالہ ضیاالرحمٰن کے نام سے کی گئی جبکہ فوری طور پر اس بات کا تعین نہیں ہو سکا کہ زہر خوانی کی وجہ کیا تھی۔
اس حوالے سے قائد آباد پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔