کراچی؛ قائد آباد میں زہریلی چیز کھانے والا شخص دوران علاج دم توڑ گیا
متوفی کی شناخت 28 سالہ ضیاالرحمٰن کے نام سےہوئی جبکہ فوری طور پرمعلوم نہیں ہو سکا کہ زہر خوانی کی وجہ کیا تھی
قائد آباد اسپتال چورنگی مکی مسجد کے قریب زہریلی چیز کھانے سے تشویشناک حالت میں جناح اسپتال لایا جانے والا شخص دوران علاج جاں بحق ہوگیا۔
چھیپا حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 28 سالہ ضیاالرحمٰن کے نام سے کی گئی جبکہ فوری طور پر اس بات کا تعین نہیں ہو سکا کہ زہر خوانی کی وجہ کیا تھی۔
اس حوالے سے قائد آباد پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔