ایک سوئیڈش وزیر کو کیلوں کی شدید الرجی کے سبب حکام نے ان کی ملاقات یا دوروں کے دوران کمروں میں کیلوں کی عدم موجودگی کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دیں۔
صنفی مساوات کی وزیر پالینا برینڈبرگ کے اسٹاف کی جانب سے دی جانے والی یہ ہدایات مقامی میڈیا میں شائع ہونے والی لیک ای میلز میں سامنے آئیں۔
ٹیبلائیڈ میں بتایا گیا کہ لیک ہونے والے پیغامات میں سے ایک (جو کہ نارویجئن جوڈیشل ایجنسی کو ایک وی آئی پی ظہرانے سے قبل بھیجا گیا) میں کہا گیا کہ خاتون وزیر کو کیلوں سے سخت الرجی ہے، لہٰذا بہتر ہوگا جن جگہوں پر ان کا قیام ہو وہاں کیلے موجود نہ ہوں۔
اس ہی طرح کی ایک ای میل میں مبینہ طور پر کاؤنٹی ایڈمنسٹریٹو بورڈ کو بھی بھیجی گئی جس میں کہا گیا کہ موقع پر کیلوں کی اجازت نہیں ہے۔
پالینا برینڈ برگ نے ٹیبلائیڈ کو بتایا کہ یہ ایک مسئلہ تھا جس پر وہ پیشہ ورانہ مدد حاصل کر رہی تھیں۔
’بنانا فوبیا‘ نامی یہ مسئلہ بے چینی اور متلی جیسے سنجیدہ نوعیت کی علامات ظاہر کرتا ہے جو کہ کیلوں کو سونگھنے یا دیکھنے سے پیش آسکتے ہیں۔