غذا میں زنک کی کمی پھیپھڑوں کے انفیکشن کا سبب بن سکتی ہے، تحقیق

دنیا کی تقریباً 20 فی صد آبادی اس وقت زنک کی کمی کے خطرے سے دوچار ہے


ویب ڈیسک November 17, 2024

ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ غذا میں زنک کی کمی پھیپھڑوں کے انفیکشن کا سبب بن سکتی ہے۔

وینڈر بِلٹ یونیورسٹی میڈیکل سینٹر کی رہنمائی میں کام کرنے والے محققین کی ٹیم نے پرو-انفلیمیٹری سائٹوکائن انٹرلیوکن-13 (آئی ایل-13) اور اے بومنی نامی انفیکشن کے درمیان غیر متوقع تعلق دریافت کیا اور جانوروں کے ماڈل پر کی جانے والی آزمائش میں معلوم ہوا  کہ آئی ایل-13 کا روکا جانا مہلک انفیکشن سے بچا جا سکتا ہے۔

تحقیق میں معلوم ہوا کہ اینٹی-آئی ایل-13 اینٹی باڈیز (جن کا انسانوں میں استعمال ایف ڈی اے کی جانب سے منظور شدہ ہے) ممکنہ طور پر زنک کی کمی کے باعث مریضوں میں نمونیا کے خلاف حفاظت کر سکتی ہے۔

دنیا کی تقریباً 20 فی صد آبادی اس وقت زنک کی کمی کے خطرے سے دوچار ہے جس سے ان کے مدافعتی نظام ناقص ہو سکتا ہے جو کہ نمونیا کا ایک بڑا خطرہ ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق زنک کی کمی دنیا بھر میں مرض اور موت کا ایک واضح حصہ دار ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں