سابق کرکٹر عاقب جاوید ہیڈکوچ بنائے جانے کا امکان
قومی ٹیم کے وائٹ بال ہیڈکوچ کی ذمہ داریاں سابق کرکٹر عاقب جاوید کے سپرد کرنے کی تیاری کرلی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق کرکٹر اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں 2 بار کی چیمپئین ٹیم کے ہیڈکوچ عاقب جاوید کو زمبابوے سیریز میں ذمہ داریاں دینے پر غور شروع کردیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے وائٹ بال فارمیٹ کے ہیڈکوچ گیری کرسٹن کے ساتھ کشیدہ حالات اور تلخ تجربات کے بعد غیرملکی کوچز کو الوداع کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
بورڈ کی جانب سے عاقب جاوید کو ہیڈکوچ بنانے کا اعلان جلد متوقع ہے۔
مزید پڑھیں: پی سی بی نے غیر ملکی کوچز کو الوداع کہنے کی تیاری کرلی
قبل ازیں دورۂ آسٹریلیا سے قبل گیری کرسٹن نے ہیڈ کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا، ریڈ بال کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کو دورۂ آسٹریلیا کے لیے عبوری کوچ مقرر کیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ 24 نومبر سے 5 دسمبر تک زمبابوے کے خلاف سیریز کھیلنی ہے۔
مزید پڑھیں: گیری کرسٹن کا اچانک استعفیٰ؛ پی سی بی سوالات کے گھیرے میں
بعدازاں قومی ٹیم 10 دسمبر سے 7 جنوری تک جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کھیلے گی جس میں 3 ٹی20 سمیت 3 ون ڈے اور 2 ٹیسٹ میچز شامل ہیں۔