کشمیر والی بال سپُر لیگ سیزن 2 کا اعلان

 آزاد کشمیر کے مختلف  اضلاع کی 10 ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، پاک فوج

آزاد کشمیر مظفرآباد میں کشمیر والی بال سپر لیگ سیزن 2 کا افتتاح کردیا گیا۔


پاک فوج کے تعاون سے کے وی ایس ایل سیزن 2 کی افتتاحی تقریب جلال آباد اسپورٹس کمپلیکس میں منعقد کی گئی، ایونٹ میں آزاد کشمیر کے مختلف  اضلاع کی 10 ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

پاک فوج کے مطابق کشمیر والی بال سپر لیگ کے میچز 23 نومبر تک مظفرآباد میں جاری رہیں گے۔

کھلاڑی کا کہنا ہے کہ والی بال سپر لیگ میں آزاد کشمیر کے دور دراز علاقوں کے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں منوانے اور نوجوانوں کو کے وی ایس ایل کے ذریعے آگے بڑھنے کا موقع ملے گا۔ 

ٹورنامنٹ میں شریک ایک اور کھلاڑی کا کہنا تھا کہ وی ایس ایل لیگ نوجوان والی بال پلئیرز کے ٹیلنٹ کو پروموٹ کرنے میں بھی معاون ثابت ہوگی۔
 

Load Next Story