دلجیت دوسانجھ نے تلنگانہ حکومت کی وارننگ کا جواب دے دیا

گزشتہ روز حیدرآباد میں کنسرٹ سے پہلے تلنگانہ حکومت نے ان کے لیے ایک انتباہ جاری کیا تھا


ویب ڈیسک November 17, 2024

بھارتی پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ نے تلنگانہ حکومت کی جانب سے شراب اور تشدد پر اکسانے والے گانوں سے روکنے پر اپنا ردعمل دے دیا۔

گلوکار نے ہفتہ کی رات حیدرآباد میں کنسرٹ کیا جو انکے دل لومیناٹی ٹور کا حصہ تھا۔

کنسرٹ سے پہلے تلنگانہ حکومت نے ان کے لیے ایک انتباہ جاری کیا تھا جس میں ان پر شراب اور تشدد کی حوصلہ افزائی پر مشتمل گانے گانے پر پابندی لگائی گئی تھی۔

گزشتہ روز گلوکار نے کنسرٹ میں تلنگانہ حکومت کی وارننگ پر طنز کیا جس کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: دلجیت دوسانجھ نے 10 شہروں پر مشتمل نئے ’دل لومناٹی‘ ٹور کا اعلان کردیا

دلجیت نے کہا کہ جب دوسرے ممالک سے فنکار یہاں آتے ہیں تو انہیں جو چاہے کرنے کی اجازت ہوتی ہے لیکن جب آپ کے اپنے ملک کا کوئی فنکار گاتا ہے تو لوگوں کو پریشانی ہوتی ہے، کچھ لوگوں کو میری کامیابی ہضم نہیں ہورہی۔

بھارت گلوکار حیدرآباد میں کامیاب شو پر انتہائی خوش نظر آئے انہوں نے سوشل میڈیا پر پوسٹ میں لکھا کہ ’’ شکریہ حیدرآباد، کل انرجی ساری مون پر تھی‘‘۔

بھارتی گلوکار ان دنوں دل لومناٹی ٹور کے نام سے بھارت کے 10 شہروں پر مشتمل ایک بڑی کنسرٹ سیریز میں مصروف ہیں۔

یہ ٹور 26 اکتوبر کو دہلی کے مشہور جواہر لعل نہرو اسٹیڈیم سے شروع ہوا تھا، وہ احمد آباد، لکھنؤ، پونے، کولکتہ، بنگلور، اندور، چندی گڑھ اور گوہاٹی میں بھی کنسرٹ کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں