پچ سکھانے کیلئے کیا نت نئے طریقے اپنائے گئے؟

ماضی کی تصاویر نے مداحوں کو حیران کردیا


موسیٰ غنی November 17, 2024

گزشتہ ماہ کے پاکستان نے ملتان اور راولپنڈی ٹیسٹ میچ کے دوران اسپن ٹریک بنانے کیلئے آؤٹ فیلڈ اور پچ سکھانے کے طریقے نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کیا تھا۔


پاکستان نے دیو ہیکل ہیٹرز کا استعمال کیا اور انگلینڈ کیخلاف ہوم سیریز میں فتح درج کی تھی اس سیریز میں نعمان علی اور ساجد خان کی گھومتی گیندوں نے انگلش بیٹرز کو پریشان کرکے رکھ دیا تھا۔

Fan-cy that: Rawalpindi tries something revolutionary

اسی طرح بھارت اور افغانستان کے درمیان شیڈول واحد ٹیسٹ میچ جو بارش کے باعث بےنتیجہ ختم ہوا تھا اس میں کئی الگ طریقوں سے آؤٹ خشک کرنے کی کوشش کی گئی تھی لیکن ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا تھا اور وہ ٹیسٹ میچ بغیر کئی گیند پھینکے ختم ہوا تھا۔

Fans have never got closer to the action than they did at Noida

2020 میں گوہاٹی میں شیڈول میچ کے دوران بھارتی گراؤنڈ اسٹاف کو ہیر ڈرائیر کے ذریعے آؤٹ فیلڈ سکھاتے دیکھا گیا تھا جس پر دنیا کے امیر ترین کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کو شدید ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Hairy spa: the Guwahati pitch gets the wash and blow-dry treatment

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ایک واقعہ جو کرکٹ کی تاریخ میں ناقابل یقین تصور کیا جاتا ہے، بورڈ نے لیگ میچ کیلئے پاک فوج کا ہیلی کاپٹر منگواکر میدان سکھانے کی کوشش کی تھی تاکہ دونوں ٹیمیں بہتر حالات میں گراؤنڈ پر ایک دوسرے کے مدمقابل آسکیں۔

This blows: the PSL calls for the heavy artillery

انگلینڈ کے 2004 کے نمیبیا کے دورے کو متاثر کیا، اور پہلا میچ گیلے آؤٹ فیلڈ کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوا تھا اسوقت پچ کو خشک کرنے کیلئے ہیلی کاپٹر کو بلایا گیا تھا لیکن پانی سے بھری آؤٹ فیلڈ کو کھود کر ان ٹکڑوں کو تبدیل کرنا پڑا تھا اور کام میں نمیبیا کے کپتان نے حصہ لیا تھا۔ 

Slog overs: Koetze's hard work paid off and the matches went ahead, but Namibia lost to England 2-0

سال 1996 میں راولپنڈی میں ایک میچ کے دوران گراؤنڈ اسٹاف اسفنج سے فیلڈ خشک کرنے کی جدوجہد کررہا تھا جس کی تصویر خوب وائرل ہوئی تھی۔

Sponge job, spare hands: ground staff mop up the outfield in Rawalpindi during the 1996 World Cup

بھارت کے شہر حیدرآباد میں 1997 کے ویمنز ورلڈکپ کے دوران کوئلوں کو گرم کرکے میدان پر رکھا گیا تھا تاکہ آؤٹ فیلڈ کو سکھایا جاسکے۔

A good day to dry hard: Clare Taylor (left) and Charlotte Edwards have a braai before their match against South Africa

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں