اگر وی پی این حرام ہے تو موبائل بھی حرام ہے؛ مولانا طارق جمیل

میرے خیال میں وی پی این کو حرام قرار دینے سے متعلق فتویٰ صحیح نہیں، میرے خیال میں یہ تنگ ذہنی ہے۔ طارق جمیل


ویب ڈیسک November 17, 2024

اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ممتاز اسلامی اسکالر مولانا طارق جمیل کا کہنا ہے کہ اگر وی پی این حرام ہے تو پھر موبائل فون کا استعمال بھی حرام ہے۔

نجی چینل سے بات کرتے ہوئے نامور مبلغِ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر کہا ہے کہ مجھے تو نہیں پتہ کہ کون سی شرعی کونسل نے فتویٰ دیا ہے۔

مولانا طارق جمیل نے کہا کہ میرے خیال میں وی پی این کو حرام قرار دینے سے متعلق فتویٰ صحیح نہیں ہے۔ یہ درست نہیں ہے۔ میرے خیال میں یہ تنگ ذہنی ہے۔

مولانا طارق جمیل نے مزید کہا کہ اگر وی پی این حرام ہے تو پھر تو موبائل بھی حرام ہے کیونکہ اس میں وی پی این کے بغیر ہی اتنی چیزیں ہیں دیکھنے کی۔

یاد رہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل نے ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کو حرام قرار دیا تھا۔

قبل ازیں پی ٹی اے نے بڑی تعداد میں غیر رجسٹرڈ وی پی این بلاک کردی تھیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں