جارجیا میں دھاندلی پر اپوزیشن رکن نے الیکشن کمشنر کے منہ پر سیاہی پھینک دی؛ ویڈیو وائرل

الیکشن کمشنر پارلیمانی انتخابات کے بعد نتائج کی توثیق کیلیے اجلاس میں شریک تھے


ویب ڈیسک November 17, 2024

جارجیا میں ہونے والے الیکشن میں دھاندلی کا الزام کا عائد کرتے ہوئے اپوزیشن کے مشتعل رکن نے الیکشن کمیشن کے سربراہ کے منہ پر سیاہی پھینک دی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب کہ جارجیا کے الیکشن کمیشن کے سربراہ نتائج کی توثیق کے اجلاس میں شریک تھے۔

اس دوران ایک اپوزیشن رکن اپنی نشست سے اُٹھتے ہیں اور الیکشن کمیشن کے سربراہ گیورگی کالا دوریش پر سیاہی پھینک دیتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ الیکشن کمیشن کے سربراہ سیاہی سے بچنے کی کوشش کرتے ہیں تاہم اپوزیشن رکن کا نشانہ چکتا نہیں۔

وائرل وڈیو میں سیکیورٹی اہلکاروں کو سیاہی پھینکنے والے اپوزیشن جماعت کے رکن کا تعاقب کرتے دیکھے جا سکتا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں