لڑکیاں شوہر یا منگیتر کو بھی اپنی ذاتی ویڈیوز مت بھیجیں، مشی خان کا مشورہ
پاکستانی اداکارہ مشی خان نے خواتین کی نازیبا ویڈیوز لیک کرنے والوں کیخلاف آواز اٹھادی۔
مشی خان نے انسٹاگرام پر اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ کچھ عرصے سے ملک میں خوفناک اور گندا ٹرینڈ چل پڑا ہے، کسی نہ کسی لڑکی، ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا اسٹار کی نامناسب ویڈیو لیک ہو جاتی ہے، یہ کون لوگ ہیں جو کسی کی زندگی برباد کردیتے ہیں؟۔
اداکارہ کے مطابق چند روز قبل ایک ٹک ٹاکر لڑکی کی نازیبا ویڈیوز وائرل ہوئی، اب پھر گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی ایک اور ٹک ٹاکر کی ویڈیو لیک ہوئی جو افسوسناک ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ آج کل زمانہ بہت خراب ہے، لڑکیاں کسی صورت کسی پر بھروسہ نہ کریں اور جذبات میں بہہ کر اس طرح کی ویڈیوز نہ بھیجیں۔
مشی خان نے کہا کہ خواتین اپنے شوہر یا جس سے شادی ہونے والی ہے اسکو بھی اپنی ذاتی ویڈیوز اور تصاویر نہ بھیجیں، کسی کو بھی خوش کرنے کیلئے ایسا مت کریں۔
مشی خان کے مطابق ایسی ویڈیوز اور تصاویر ملنے کے بعد دوسروں کے پاس آپ کے ویک پوائنٹ آجاتے ہیں، لڑکیوں کو بلیک میل کیا جاتا ہے اور لڑکیاں خودکشی کرنے پر مجبور ہو جاتی ہیں۔
اداکارہ نے نے پی ٹی اے، ایف آئی اے اور حکومت سے اپیل کی کہ ایسی ویڈیوز وائرل ہونے کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔