کراچی سے پولیس افسر کی سرکاری گاڑی چوری، مقدمہ درج
سچل کے علاقے مخدوم بلاول ولیج سے پولیس افسر کی سرکاری گاڑی چوری کر لی گئی۔
سرکاری گاڑی چوری کرنے کی واردات کا مقدمہ سچل تھانے میں پولیس افسر راجہ امتیاز علی کی مدعیت میں درج کیا گیا، پولیس افسر راجہ امتیاز علی سی ٹی ڈی میں لیگل ڈپارٹمنٹ میں تعینات ہے۔
سچل پولیس کے مطابق پولیس افسر کے سرکاری گاڑی مخدوم بلاول ولیج میں اس کے گھر کے باہر پارک تھی، صبح پولیس افسر نے کھڑی سے دیکھا تو گاڑی اپنی جگہ موجود نہیں تھی۔ پولیس افسر کی گاڑی نامعلوم ملزمان چوری کرکے فرار ہوگئے۔
واردات کا مقدمہ درج کرکے گاڑی کی تلاش شروع کر دی گئی۔