نائجیریا میں سب سے بڑی تصویر بنانے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم

دنیا کی سب سے بڑی ڈرائنگ میں نائیجیریا کا ایک بڑا نقشہ دکھایا گیا ہے


ویب ڈیسک November 17, 2024

نائیجیریا کے ایک ڈاکٹر نے اپنے ملک کی ثقافتوں کا جشن مناتے ہوئے 10,814.5 مربع فٹ کی تصویر بنا کر گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

31 سالہ فولا ڈیوڈ تولارام نے کئی دنوں کے دوران 5,000 نشستوں والے اسٹیڈیم میں ایک بڑے کینوس پر واٹر پروف مارکر کا استعمال کرتے ہوئے، تنوع کی وحدت (diverse unity) کے عنوان سے اپنی ڈرائنگ بنائی۔

دنیا کی سب سے بڑی ڈرائنگ میں نائیجیریا کا ایک بڑا نقشہ دکھایا گیا ہے جس میں مختلف لوگوں کی تصویریں اور ملک کے علاقوں کی ثقافتی تصویریں ہیں۔

ڈیوڈ تولارام نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کو بتایا کہ نائیجیریا کا ملک ایک کثیر ثقافتی قوم ہے۔ میں کچھ ایسا بنانا چاہتا تھا جو اس کے مطابق ہو اور لوگوں کو ان کی ثقافتوں کو منانے کا موقع فراہم کرے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس ریکارڈ ڈرائنگ کو شروع کرنے سے پہلے میں نے ذاتی طور پر ان مختلف ثقافتوں کا تجربہ کرنے کے لیے اپنے ملک کا دورہ کیا اور یہی تجربہ تھا جو میں اس ڈرائنگ کو بنانے کے لیے اسٹیڈیم میں لایا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں