ناکارہ طیارے کو قابل استعمال بنانے کیلیے دوسرا جہاز کل کراچی سے حیدرآباد منتقل کیا جائیگا

طیارہ 160فٹ لمبا ہے جس کی 2011 میں کریش لینڈنگ ہوئی تھی


ویب ڈیسک November 17, 2024

کراچی:

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی ناکارہ طیاروں کو تربیت کے لیے قابل استعمال بنانے کی کوششیں جاری ہیں، اس حوالے سے دوسرا ناکارہ طیارہ پیر اور منگل کی درمیانی شب کراچی سے حیدر آباد منتقل کیا جائے گا۔

پروجیکٹ ڈائریکٹر منیر عالم کے مطابق ایم ڈی 83 ساخت کا طیارہ پیر کی رات جناح انٹر نیشنل ایئرپورٹ سے حیدر آباد کے لیے منتقل کیا جائے گا، ناکارہ طیارے کی منتقلی کے حوالے سے متعلقہ اتھارٹی سے این او سی بھی حاصل کر لیا گیا ہے۔

طیارہ 60 ٹن وزنی ہے جسے جرمن ٹیکنالوجی کے حامل ٹرالر کے ذریعے نیشنل ہائی وے گھارو اور ٹھٹھہ کے راستوں سے حیدرآباد منتقل کیا جائے گا۔ طیارے کو 2 حصوں میں منتقل کیا جائے گا۔

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے تربیتی ادارے کٹائی میں منتقل کیے جانے والا یہ دوسرا طیارہ ہوگا۔ چند روز قبل، پہلا طیارہ سپر ہائی وے کے ذریعے حیدرآباد منتقل کیا گیا تھا۔

حیدرآباد منتقل کیے جانے والا طیارہ 160فٹ لمبا ہے جس کی 2011 میں کریش لینڈنگ ہوئی تھی۔

طیارے کے نوز وہیل نہ کھلنے کے سبب کریش لینڈنگ کے بعد کراچی کا مرکزی رن وے پورے دن بند رہا، اس وقت کی اطلاع کے مطابق اس طیارے میں کسی عربی شہزادے کے شکار کا سامان تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں