علامہ اقبال کی شاعری سے متاثر عالمی شخصیات کی لاہور آمد

وفد کو مزار اقبال ، بادشاہی مسجد ، جاوید منزل اور شاہی قلعہ کی سیر کروائی جائے گی


آصف محمود November 17, 2024

لاہور:

شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کی شاعری سے متاثر ہونے والی بین الاقوامی شخصیات نے لاہور کا رخ کرلیا،مہمانوں کو ڈبل ڈیکر سیاحتی بس سے لاہور کی سیر کروائی گئی۔

اقبال کی شاعری کی بات ہو اور لاہور شہر کا ذکر نہ آئے ایسا بھلا کیسے ہو سکتا ہے ، افغانستان ، ایران ، مصر اور سعودی عرب سے آنے والے مہمان علامہ اقبال کی شاعری کو مسلم امہ کیلئے تحفہ قرار دیتے ہیں۔

محکمہ سیاحت پنجاب کے سیکریٹری فرید احمد تارڑ نے بتایا کہ عالمی شخصیات کے وفد کو مزار اقبال ، بادشاہی مسجد ، جاوید منزل اور شاہی قلعہ کی سیر کروائی جائے گی۔

وفد میں موجود اسکالرز کا کہنا تھا علامہ اقبال کی شاعری اتحاد ، یگانگت اور مشکل وقت میں ثابت قدمی کا پیغام دیتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں