عابدہ عثمانی کے نرگس کے حج کے حوالے سے تنقیدی بیان نے تنازع کھڑا کر دیا

جامعہ نعیمہ کے دارالافتاء نے فتوی جاری کرتے ہوئے عابدہ عثمانی کے بیان کو خلافِ شرع قرار دیا


ویب ڈیسک November 17, 2024

اداکارہ عابدہ عثمانی کی جانب سے اداکارہ نرگس کے حج کے حوالے سے تنقیدی بیان نے تنازع کھڑا کر دیا ہے۔ عابدہ عثمانی نے کہا تھا کہ نرگس کا حج قبول نہیں ہوگا، جس پر نرگس نے جامعہ نعیمہ سے رجوع کیا۔

جامعہ نعیمہ کے دارالافتاء نے فتوی جاری کرتے ہوئے عابدہ عثمانی کے بیان کو خلافِ شرع قرار دیا۔ فتوی میں کہا گیا کہ کسی کی عبادت کے قبول ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ صرف اللہ کے پاس ہے اور کسی کو جہنمی کہنا شرعی طور پر ناجائز ہے۔ مزید یہ کہا گیا کہ سچے دل سے کی گئی توبہ قبول ہوتی ہے۔

اس تنازع کے بعد سول سوسائٹی کے ارکان نے لاہور کے مال روڈ پر چیئرنگ کراس کے مقام پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے نرگس کے حق میں نعرے بلند کیے اور ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر نرگس کی حمایت میں کلمات درج تھے۔

یہ معاملہ سوشل میڈیا اور عوامی حلقوں میں زیر بحث ہے، جہاں تنقید اور حمایت کی مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں