اوکاڑہ؛ باراتیوں کی فائرنگ سے لڑکا زخمی، دو ملزمان گرفتار

شادی کی تقریبات میں کسی بھی قسم کی فائرنگ کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی، ڈی پی او

فوٹو: فائل

OKARA:

شادی کی تقریب میں باراتیوں کی فائرنگ سے نوجوان لڑکا زخمی، پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ 

 ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ صدر اوکاڑہ کے علاقہ قائم کالونی میں شادی تقریب میں  باراتیوں  نے ہوائی فائرنگ کی  جس کی زد میں آکر 14 سالہ حمزہ زخمی ہوگیا۔

پکار 15 پر کال موصول ہونے کے بعد  ڈی پی او اوکاڑہ محمد راشد ہدایت نے سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کی ہدایت کی جس پر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزمان  فرحان اور بلال کو گرفتار کر لیا۔ 

ڈی پی او اوکاڑہ محمد راشد ہدایت کا کہنا ہے کہ شادی کی تقریبات میں کسی بھی قسم کی فائرنگ کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی۔ 

انہوں نے کہا کہ ملزمان کو قانون کے مطابق قرار واقع سزا دلوائی جائے گی، شہریوں کے جان و مال اور عزت کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ 

Load Next Story