عراق؛ ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں 3 فوجی ہلاک اور 2 شدید زخمی

سڑک کنارے نصب بم عین اُس وقت پھٹ گیا جب وہاں سے عراقی فوج کی گاڑی گزر رہی تھی

عراق کے شمالی علاقے میں ایک فوجی گاڑی کو گھات لگا کر ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق دھماکا عین اُس وقت ہوا جب وہاں سے عراقی فوج کی گاڑی گزر رہی تھی۔

دھماکا اتنا زور دار تھا کہ گاڑی کے پرخچے اُڑ گئے۔ 5 فوجیوں کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

عراقی فوج کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ بم دھماکے میں 3 فوجی ہلاک ہوگئے جب کہ دو شدید زخمی ہیں۔

تاحال کسی شدت پسند گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم عراق میں ایک عرصے تک داعش اتحادی افواج پر حملے کرتی آئی ہے۔

عراقی حکومت نے 2017 میں داعش کو شکست دینے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا تھا کہ جنگجوؤں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا ہے۔

تاہم اس دعوے کے باوجود اب بھی داعش کے جنگجو اپنے ٹھکانوں سے باہر نکل کر فوجی کیمپ اور اہلکاروں کو نشانہ بناتے رہتے ہیں۔

 

Load Next Story