پاکستان کراٹے فیڈریشن کا اگلے چار سال کیلیے نئے عہدیداران کا انتخاب مکمل

محمد جہانگیر چیئرمین، چودھری زاہد صدر اور عندیب سندھو سیکرٹری جنرل کے عہدوں پر منتخب ہو گئے

پاکستان کراٹے فیڈریشن نے اگلی چار سالہ مدت کے لیے نئے عہدیداران کا انتخاب مکمل کر لیا۔

محمد جہانگیر چیئرمین، چودھری زاہد صدر اور عندیب سندھو سیکرٹری جنرل کے عہدوں پر منتخب ہو گئے، پی او  اے ہاوس لاہور میں فیڈریشن کے ہونے والے جنرل کونسل اجلاس میں نئے عہدیداران کا چناؤ اتفاق رائے سے بلا مقابلہ ہوا۔

اجلاس میں نسیم احمد قریشی سینئر نائب صدر جبکہ خورشید خان خزانچی کے عہدے پر منتخب ہوئے۔ اجلاس میں حافظ عمران بٹ نے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے نمائندہ کے طور پر شرکت کی۔

اس موقع پر نئے منتخب صدر نے پاکستان کراٹے کے روشن مستقبل کے لیے مزید اقدامات کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔

Load Next Story