ایشیائی ترقیاتی بینک نےپاکستان میں گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں کمی کیلیے اقدامات شروع کر دیے

پانی کی پیداواری صلاحیت بہتر کرنے کے لیےشیخوپورہ اوراوکاڑہ میں پائلٹ اسٹڈی شروع کردی گئی ہے، اے ڈی بی

اسلام آباد:

ایشیائی ترقیاتی بینک(اے ڈی بی)نےپاکستان میں گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کوکم کرنے کے لیےاقدامات شروع کر دیے۔ 

پانی کی پیداواری صلاحیت بہتر کرنے کے لیےشیخوپورہ اوراوکاڑہ میں پائلٹ اسٹڈی شروع کردی گئی ہے جس میں زمین کو گیلا اورخشک کرنے کے لیے متبادل طریقہ کار کے ٹرائلزکا آغاز کردیا گیا ہے۔

اے ڈی بی کی رپورٹ کےمطابق پانی کی بچت کےلیےپائلٹ منصوبہ سےگرین ہاؤس گیسز کےاخراج میں کمی متوقع ہے، چاول کی کاشت کےماحولیاتی اثرات کم کرنےکیلئے پاکستان سے تعاون کیا جارہا ہے۔

پیرس معاہدے اورگلوبل میتھین عہد نامے کے تحت پاکستان کی زراعت میں سبز انقلاب آئےگا، پانی کے بہتر استعمال کیلئے کسانوں کو متبادل طریقہ کار اپنانے ضرورت ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان سے چاول کی برآمدات میں دس سال میں پچانوے فیصد اضافہ ہوا ہے اور سالانہ حجم تین ارب ستر کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہےکہ چاول کی فصل کو ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات  سے بچانے کیلئے پاکستان سےتعاون کیا جارہا ہے۔

Load Next Story