دلجیت دوسانجھ کا کنسرٹس میں رونے والی خواتین کا دفاع: "موسیقی ایک جذبہ ہے!"
معروف پنجابی گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ نے حال ہی میں انٹرنیٹ پر خواتین مداحوں کے جذباتی ہونے پر تنقید کرنے والوں کو بھرپور جواب دیا۔
جے پور کنسرٹ کے دوران ایک خاتون مداح کی جذباتی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دلجیت نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے خواتین کے جذبات اور آزادی کا دفاع کیا۔
دلجیت نے ویڈیو میں کہا: "موسیقی ایک جذبہ ہے، اس میں مسکراہٹ، بھنگڑا، گِدّا اور یہاں تک کہ رونا بھی شامل ہے۔ میں خود کئی بار موسیقی سن کر رو چکا ہوں۔ صرف وہی لوگ روتے ہیں جن کے اندر جذبات ہوتے ہیں۔ کسی کو لڑکیوں کو روکنا نہیں چاہیے۔ وہ آزاد ہیں، نہ صرف مرد بلکہ خواتین بھی کماتی ہیں اور انجوائے کرتی ہیں۔"