جو رکن یا عہدیدار 24 نومبر کو غائب ہوا اس کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہوگا، بشریٰ بی بی

بشریٰ بی بی نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کیا اور پارٹی ارکان کو ہدایات جاری کیں

پشاور:

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے اپنے کارکنان کو پیغام دیا ہے کہ جو رکن اسمبلی یا عہدیدار 24 نومبر کو احتجاج کے موقع پر غائب ہوگا اس کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔

وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں جنوبی اضلاع کے ارکان اسمبلی اور عہدیداروں نے شرکت کی اور اجلاس سے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے بھی خطاب کیا۔

بشریٰ بی بی نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان کا پیغام ہے 24 نومبر کو آئین قانون اور پارلیمنٹ کی بالادستی کے لیے نکلنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا 24 نومبر کو اسلام آباد کے چاروں اطراف سے دھاوا بولنے کا فیصلہ، ذرائع

انہوں نے ہدایت کی کہ ہررکن صوبائی اسمبلی اور رکن قومی اسمبلی کو قافلے کی صورت میں پشاور سے نکلتے اور اسلام آباد پہنچنے کی ویڈیو بنانی ہے۔

بشری بی بی نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ گاڑیوں میں ببٹھے کارکنوں کی ویڈیو بھی بنانی ہے۔

انہوں نے پارٹی عہدیداروں کو پیغام دیا کہ 24 نومبر کو جو رکن اسمبلی اورعہدیدار غائب ہوا اس کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔

Load Next Story