گورنر سندھ نے فنکاروں میں 30 لاکھ روپے کے وظائف تقسیم کر دیے

یہ چیک گورنر سندھ کی سربراہی میں قائم دی لیجنڈری ٹرسٹ کے ذریعے فراہم کیے گئے

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر 10 فنکاروں میں تقریباً 30 لاکھ روپے کے وظائف کے چیک تقسیم کیے گئے۔

یہ چیک گورنر سندھ کی سربراہی میں قائم دی لیجنڈری ٹرسٹ کے ذریعے فراہم کیے گئے، جو فنکاروں اور ان کے اہل خانہ کو مستقل مالی معاونت فراہم کر رہا ہے۔

دی لیجنڈری ٹرسٹ اب تک سینکڑوں فنکاروں کی مدد کر چکا ہے اور اس کے دائرہ کار کو مزید وسعت دی جا رہی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق افراد تک امداد پہنچ سکے۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا، "فنکار ہماری ثقافتی شناخت کے محافظ ہیں، اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔"

گورنر نے مزید کہا کہ حکومت فنکاروں کے لیے اس طرح کے منصوبے جاری رکھے گی تاکہ ان کے مالی مسائل کا مستقل حل ممکن بنایا جا سکے۔ ٹرسٹ کے تحت آئندہ بھی اس نوعیت کی امداد جاری رہنے کا امکان ہے۔

Load Next Story