لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مقرر کردیں اور شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مہنگے داموں چیزیں فروخت کرنے والوں کی شکایت درج کرائیں۔
ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چاول باسمتی سپر نیا ہول سیل ریٹ 245، ریٹیل پرائس 250، دال چنا باریک ہول سیل ریٹ 325، ریٹیل پرائس 330، دال چنا اسپیشل ہول سیل ریٹ 350، ریٹیل پرائس 355 مقرر کیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق مسود کی موٹی امپورٹڈ دال کا ہول سیل ریٹ 255 روپے فی کلو جبکہ ریٹیل پرائس 260 فی کلو مقرر کیا گیا، دال ماش دھلی امپورٹڈ کا ہول سیل ریٹ 480 جبکہ ریٹیل پرائس 490 روپے ہے، اسی طرح دال ماش چھلکے والی امپورٹڈ ہول سیل ریٹ 440، ریٹیل پرائس 445 روپے مقرر کیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق مونگ دال چھلکے والی کا ہول سیل ریٹ 335، ریٹیل پرائس 340 روپے فی کلو، کالا چنا موٹا لوکل ہول سیل ریٹ 335، ریٹیل پرائس 340 روپے، کالا چنا باریک لوکل ہول سیل ریٹ 315، ریٹیل پرائس 320 میں دستیاب ہوگا، اسی طرح موٹے سفید چنے کے ہول سیل ریٹ 280 اور پرچون پرائس 290 روپے مقرر کیے گئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق بیسن کا ہول سیل ریٹ 335، ریٹیل پرائس 340 فی کلو، دودھ کی فی لٹر قیمت 170 روپے مقرر کی گئی ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ لاہور کے شہریوں کو ریلیف فراہمی کی تمام تر کاوشیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ شہری شکایات کی صورت میں کنٹرول روم نمبر 03070002345 پر واٹس ایپ کریں جبکہ سوشل میڈیا پر موجود پیجز کے ذریعے بھی شکایت کیلیے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہریوں کو بنیادی سطح تک ریلیف فراہمی کے لئے کوشاں ہیں خلاف ورزی پر ایکشن لیاجائے گا۔