نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا، وزیراعظم صدارت کرینگے

خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردی کے بڑھتے واقعات کی وجوہات کا جائزہ لیا جائے گا


خبر ایجنسی November 18, 2024

اسلام آباد:

انسداد دہشت گردی کیلیے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے معاملے پر نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، وزیر اعظم شہباز شریف صدارت کریں گے۔ 

اجلاس میں اعلیٰ عسکری و سول قیادت، صوبائی وزرائے اعلیٰ، انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان بھی شرکت کریں گے اور امن وامان کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔

خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردی کے بڑھتے واقعات کی وجوہات کا جائزہ لیا جائے گا اور اہم فیصلوں کی منظوری دی جائیگی۔  

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں