اسلام آباد:
انسداد دہشت گردی کے لیے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے معاملے پر نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا جبکہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور بھی شرکت کریں گے۔
ذرائع سی ایم ہاؤس کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے شیڈول میں ایپکس کمیٹی کا اجلاس شامل ہے۔
قبل ازیں، وزیراعظم شہباز شریف کی طبیعت ناساز ہونے کے سبب ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج نہیں ہوسکا تھا۔ ڈاکٹر نے بخار اور چیسٹ انفیکشن کی شکایت پر دو روز قبل وزیر اعظم کو مکمل آرام کا مشورہ دیا تھا۔
وزیراعظم نے گزشتہ دو روز سے کوئی ملاقات یا اجلاس کی صدارت بھی نہیں کی تھی۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اجلاس زیر صدارت اجلاس میں امن وامان کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جانا تھا۔
خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے بڑھتے واقعات کی وجوہات کا جائزہ لیے جانے سمیت اہم فیصلوں کی منظوری بھی دی جانی تھی۔
اجلاس میں اعلیٰ عسکری و سول قیادت، صوبائی وزرائے اعلیٰ اور انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان نے شرکت کرنا تھی۔