وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں الجہاد الجہاد کے نعرے لگ گئے

علی امین گنڈاپور نے بھی کارکنوں کے ساتھ ملکر بانی پی ٹی آئی کے حق میں نعرے لگوائے


ویب ڈیسک November 18, 2024

پشاور:

وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں الجہاد الجہاد کے نعرے لگ گئے۔

ورکرز اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے جب کہا کہ ہم نے عمران خان کی رہائی بغیر واپس نہیں آنا تو کارکنوں نے نعرے لگانا شروع کردیے۔

پی ٹی آئی کارکنان کافی دیر تک ’’سبیلنا سبیلنا الجہاد الجہاد اور انقلاب آئے گا‘‘ کے نعرے لگاتے رہے۔

کارکنوں کی جانب سے نعرے بازی میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بھی حصہ لیا۔

علی امین گنڈاپور نے پی ٹی آئی کارکنوں کے ساتھ ملکر عمران تیرے جانثار بے شمار بے شمار کے نعرے لگوائے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف نے 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کا اعلان کررکھا ہے جس کیلئے ملک بھر سے کارکنان کو وفاقی دارالحکومت پہنچنے کا کہا گیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں