جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک میں نامعلوم شرپسندوں نے گورنمنٹ اسکول کو بم دھماکے سے اڑا دیا۔
ذرائع کے مطابق نامعلوم شرپسندوں رات گئے دھماکا کر کے فرار ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے سے اسکول کی عمارت مکمل طور منہدم ہوگئی تاہم کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
مزید پڑھیں؛ وزیراعظم کی طبیعت ناساز، نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس مؤخر
واضح رہے کہ گزشتہ چند ماہ سے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔
دونوں صوبوں میں دہشت گردی کے بڑھتے واقعات کی وجوہات کا جائزہ لینے کے لیے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے معاملے پر نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج ہونا تھا جو وزیراعظم کی طبیعت ناساز ہونے پر مؤخر ہوگیا۔