کراچی میں رکشہ گینگ کے 4 انتہائی مطلوب ملزمان

گینگ کا سرغنہ رحیم بخش حال ہی میں 18 سال جیل کاٹ کر آیا، پولیس اہلکار کے قتل میں بھی ملوث ہے


اسٹاف رپورٹر November 18, 2024

کراچی:

شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے رکشہ گینگ کے سرغنہ سمیت 4 انتہائی مطلوب ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے رکشہ گینگ کے سرغنہ سمیت 4 انتہائی مطلوب ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 8 موبائل فون، دو پستول اور ایک رکشہ برآمد  کرلیا۔

ایس ایس پی ملیر کاشف آفتاب عباسی کے مطابق گرفتار ملزمان میں رحیم بخش، ساتھی صابر، عاشق اور آصف شامل ہیں، گرفتار ملزم رحیم بخش گینگ کا سرغنہ ہے۔

 گرفتار ملزم آصف مختلف مقامات سے سواریاں اٹھاتا تھا، مسافر کے پاس کیش اور قیمتی سامان کی اطلاع گینگ سرغنہ کو کورڈ ورڈ میں دیتا تھا، گرفتار گینگ کا سرغنہ رحیم بخش 18 سال سے زائد جیل میں سزا کاٹ کر آیا ہے۔

گرفتار ملزم نے  ساتھی سمیت کورٹ سے فرار ہوتے ہوئے پولیس اہلکار کو شہید کیا تھا، گرفتار ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوا تھا، حال ہی میں جیل سے باہر آتے ہی نیا گینگ تشکیل دیا۔

ملزم رحیم بخش کو پولیس نے 70 لاکھ روپے کی ڈکیتی میں 1998 میں گرفتارکیا تھا، گرفتار ملزمان کا مزید کرمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغازکردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں