9 مئی کی منصوبہ بندی؛ شاہ محمود قریشی سمیت 21 ملزمان پر فرد جرم عائد

عدالت نے اعجاز چوہدری، عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر پر رد جرم عائد کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرلیا


ویب ڈیسک November 18, 2024
(فوٹو : فائل)

لاہور:

سانحہ 9 مئی کی منصوبہ بندی سے متعلق  کیس میں شاہ محمود قریشی سمیت 21 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سانحہ 9مئی سے متعلق منصوبہ بندی کا الزام میں تھانہ ریس کورس میں درج مقدمے  کی سماعت کوٹ لکھپت جیل میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج  نے کی۔

دوران سماعت شاہ محمود قریشی ،اعجاز چوہدری، عمر سرفراز چیمہ سمیت 21ملزمان پر  فرد جرم عائد  کردی گئی۔

بعد ازاں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان کو طلب کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں