190 ملین پاؤنڈز ریفرنس؛ بشریٰ بی بی کو آج عدالت میں حاضر ہونے کی ہدایت

عدالت نے بشریٰ بی بی کی بیماری کی وجہ سے ایک روزہ حاضری استثنا کی درخواست منظور کرلی


ویب ڈیسک November 18, 2024

راولپنڈی:

190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کیس میں عدالت نے بشریٰ بی بی کو آج حاضر ہونے کی ہدایت کردی۔

بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کیس کی سماعت گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا کے روبرو ہوئی، جس میں عدالت نے بشریٰ بی طبی کی عدالت سے ایک روزہ استثنا کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت آج تک کے لیے ملتوی کردی۔

عدالت نے بشریٰ بی بی کی حاضری سے ایک روزہ استثنا کی درخواست بیماری کی بنیاد پر منظور کی، تاہم عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 342 کے بیانات داخل کرانے کا حکم دیتے ہوئے وکلا اور بشریٰ بی بی کو آج عدالت میں حاضر ہونے کی ہدایت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں