پاکستانی برآمدات میں 4 ماہ میں 13.55 فیصد اضافہ، 10 ارب 88 کروڑ ڈالر سے تجاوز
اسلام آباد: رواں مالی سال 2024-25کے پہلے چار ماہ (جولائی تا اکتوبر)میں پاکستانی برآمدات ایک ارب 29 کروڑ ڈالر کا اضافے کے ساتھ 10 ارب 88 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئی ہیں۔
اس حوالے سے ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پاکستانی برآمدات میں 4 ماہ میں 1 ارب 29 کروڑ ڈالر اضافہ ہوا اور جولائی تا اکتوبر برآمدات 13.55 فیصد اضافے سے 10 ارب88 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئیں جبکہ اس دوران ٹیکسٹائل 6 ارب ڈالر اور خوراک 2 ارب 36 کروڑ ڈالر کی ایکسپورٹ ہوئی ہے
رپورٹ کے مطابق چار ماہ میں مینوفیکچرنگ مصنوعات بھی 1 ارب 43 کروڑ ڈالر کی برآمد کی گئیں اور ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات میں 58 کروڑ ڈالر یعنی 10.44 فیصد اضافہ ہوا.
اونی ملبوسات کی برآمدات میں 19 فیصد اضافہ ہوا اور حجم 1 ارب 75 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا کہ ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات 24.40 فیصد اضافے سے 1 ارب 35 کروڑ ڈالر رہی۔
4 ماہ میں سوتی کپڑے کی ایکسپورٹ 5.25 فیصد بڑھی اور 68 کروڑ ڈالر رہی جبکہ ٹاوٴلز کی ایکسپورٹ میں 5.47 فیصد اضافہ ہوا اور حجم 35 کروڑ 64 لاکھ ڈالر رہارپورٹ میں بتایا گیا کہ پردوں سمیت میڈ اپ آرٹیکلزایکسپورٹ 12.46 فیصد اضافے سے 26 کروڑ37 لاکھ ڈالر رہی۔
بیڈ ویئر کی ایکسپورٹ 13 فیصد اضافے سے 1 ارب ڈالر سے زیادہ رہی جبکہ سوتی دھاگے اور خام کپاس کی ایکسپورٹ میں 45 سے 100 فیصد تک کمی آئی ادارہ شماریات کے مطابق پلاسٹک میٹریل کی ایکسپورٹ میں 57 فیصد اضافہ ہوا اور حجم 18 کروڑ 27 لاکھ ڈالر رہا جبکہ ادویات کی برآمدات 31 فیصد بڑھ کر 14 کروڑ 18 لاکھ ڈالر ہوگئی ۔