جاپان؛ امریکی سیاح کو مقدس مقبرے کے دروازے کیساتھ چھیڑ چھاڑ کرنا مہنگا پڑ گیا

خاندان کے ہمراہ تعطیلات منانے جاپان آنے والے 65 سالہ امریکی سیاح کو حراست میں لے لیا گیا


ویب ڈیسک November 18, 2024

جاپان میں ایک امریکی سیاح کو مقدس مقام کے تاریخی دروازے کو خراب کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 65 سالہ امریکی سیاح اسٹیو ہیز سالانہ تعطیلات منانے کے لیے اہل خانہ کے ہمراہ جاپان پہنچے تھے۔

 امریکی سیاح اہل خانہ کے ہمراہ جاپانی دارالحکومت ٹوکیو کے مشہور ترین مقبروں میں سے ایک ’میجی جنگو مزار‘ دیکھنے گئے۔

یہ تاریخی مقام جاپانیوں کے لیے ایک مقدس مقام کا درجہ رکھتا ہے۔ جہاں ان کے ایک مشہور بادشاہ کی یادگار ہے۔

میجی جنگو مقبرے کے قدیم دروازے پر امریکی سیاح نے ناخنوں سے کھرچنا شروع کیا اور چند لاطینی حروف تہجی لکھے۔

اس دوران پولیس پہنچ گئی اور مقدس مقام کے احاطے میں تاریخی اور قدیم املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام میں امریکی سیاح کو حراست میں لے لیا۔

جاپانی پولیس کی خاتون ترجمان نے بتایا کہ امریکی سیاح کے ساتھ پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ انھیں مکمل قانونی رہنمائی فراہم کی جائے گی۔

تاحال پولیس نے امریکی سیاح کو عدالت میں پیش نہیں کیا۔ اگر ثابت ہوگیا کہ یہ سب نادانستگی میں ہوا تو رہائی کا امکان ہے۔ بصورت دیگر سزا بھی ہوسکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں