اسموگ میں کمی؛ لاہور میں ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کو رات 10 بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت

پنجاب میں بارش، ہوا کی رفتار اور سمت میں تبدیلی کے باعث ماحولیاتی کیفیت میں بہتری آئی ہے، محکمہ ماحولیات


ویب ڈیسک November 18, 2024

لاہور سمیت پنجاب بھر میں اسموگ کی شدت کم ہونے پر ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کے اوقات کار میں نرمی کی گئی اور تمام ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور فوڈ آؤٹ لیٹس کو رات 10 بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت مل گئی جس کا محکمہ ماحولیات نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہوٹلز اور ریسٹورنٹس میں ڈائن اِن، پارکنگ میں کھانے اور ٹیک اوے کی سہولت رات 10 بجے تک دستیاب ہوگی جبکہ ہوم ڈلیوری خدمات پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں ہوگی۔

محکمہ ماحولیات کے مطابق پنجاب میں بارش، ہوا کی رفتار اور سمت میں تبدیلی کے باعث ماحولیاتی کیفیت میں بہتری آئی ہے جس کی وجہ سے 15 نومبر کے حکم نامے کے تحت عائد پابندیوں میں نظرثانی کی گئی ہے۔

محکمہ ماحولیات کے مطابق تمام ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو پابندیوں میں نرمی پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کر دی گئی جبکہ اسموگ وار روم اور  ای پی اے نے اوقات کار کے نئے شیڈول پر عمل درآمد کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں