بنوں سے 7 پولیس اہل کاروں کو اغوا کرلیا گیا، ڈی پی او

واقعہ اتمانزئی سب ڈویژن کے قریب پیش آیا، مغوی اہل کاروں کی بازیابی کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں، ڈی پی او
Express NewsExpress News

بنوں سے سات پولیس اہل کاروں کو اغوا کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اغوا کا واقعہ وزیر سب ڈویژن میں پیش آیا ہے، ڈی پی او نے واقعے کی تصدیق کی ہے۔

ڈی پی او کے مطابق وزیر سب ڈویژن سے سات اہلکاروں کو اغوا کیا گیا ہے جن کی بازیابی کے لیے کوششیں کی جاری ہیں، واقعہ اتمانزئی سب ڈویژن کے قریب پیش آیا۔

پولیس کے مطابق اہل کاروں کی بازیابی کے لیے آپریشن جاری ہے۔

Load Next Story