پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے پولیس اہلکار انتقال کرگیا

پولیس اہلکار کو چند روز قبل ڈینگی کی تشخیص ہوئی تھی

فوٹو فائل

پشاور:

خیبرپختونخوا کے دارالحکومت میں قائم لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے پولیس اہلکار انتقال کرگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ پھندو میں تعینات پولیس اہلکار کو چند روز قبل ڈینگی کی تشخیص ہوئی تھی، جس کے بعد طبیعت بگڑنے پر اہل خانہ اُسے لیڈی ریڈنگ اسپتال لائے جہاں وہ زیر علاج تھا۔

آج مبینہ طور پر ڈاکٹرز کی غفلت کے باعث پولیس اہلکار انتقال کرگیا۔ پولیس اہلکار کے انتقال پر اہل خانہ مشتعل ہوئے اور اُن کا اسپتال عملے کے ساتھ جھگڑا بھی ہوا۔

واقعے کے بعد پولیس کی نفری ایمرجنسی وارڈ پہنچی اور اہلکار کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے بھیج دیا۔

Load Next Story