حسن نواز دیوالیہ: قیادت نہ روکے تو شریف خاندان کا سارا کچا چٹھا کھول کر رکھ دیں، ندیم افضل چن

شریف خاندان کے جو کرتوت یہاں ہیں وہ ہی لندن میں ہیں، دیوالیہ ہونے پر بھٹو دور کو زیر بحث لانا درست نہیں، ندیم افضل چن

کابینہ ڈویژن نے استعفیٰ کے منظوری کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔ فوٹو، فائل

اسلام آباد:

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ شریف خاندان کے جو کرتوت یہاں ہیں وہ ہی لندن میں ہیں، کچھ تو شرم کریں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق برطانوی عدالت نے حسن نواز کو دیوالیہ قرار دیا جس کے بعد شریف فیملی کے ترجمان نے آج بیان دیا تھا کہ شریف خاندان کے دیوالیہ پن کا آغاز بھٹو دور سے ہوا تھا۔

شریف خاندان کے ترجمان کے بیان پر ندیم افضل چن نے آج ہی ردعمل میں کہا ہے کہ شریف خاندان کے دیوالیہ ہونے پر بھٹو دور کو زیر بحث لانا درست نہیں، دیوالیہ آپ آج ہو رہے ہیں اور وہ بھی برطانیہ میں، بھٹو دور کہاں سے بیچ میں آگیا؟

مزید پڑھیں: شریف خاندان کو دیوالیہ کرنے کا آغاز بھٹو دورسے ہوا، فیملی ترجمان کا برطانوی عدالت کے فیصلے پرردعمل

انہوں نے کہا کہ قوم کو حقیقت بتائیں کہ برطانیہ میں ٹیکس ادائیگی سے بچنے کیلیے آپ نے خود کو دیوالیہ ظاہر کر دیا ہے، آپ کے جو کرتوت یہاں پر ہیں وہی برطانیہ میں بھی ہیں،  کچھ تو شرم و حیا کریں۔

ندیم افضل چن نے مزید کہا کہ ہمیں قیادت نہ روکے تو شریف خاندان کا سارا کچا چٹھا کھول کر رکھ دیں گے۔

Load Next Story