ایل جی کی نئی لچکدار اسکرین کی رُونمائی

اس نئی لچکدار اسکرین کو کھینچ کر 18 انچ تک بڑا کیا جا سکتا ہے


ویب ڈیسک November 19, 2024

ٹیکنالوجی کمپنی ایل جی نے نئی لچکدار اسکرین کی رُونمائی کردی۔ اس نئی لچکدار اسکرین کو کھینچ کر 18 انچ تک بڑا کیا جا سکتا ہے اور مستقبل میں کپڑوں پر بھی استعمال کیا جا سکے گا۔

کمپنی اس ٹیکنالوجی پر پچھلے کئی برسوں سے کام کر رہی ہے۔ ایل جی کے ڈسپلے ڈویژن کی جانب سے پیش کیا جانے والا تازہ ترین پروٹو ٹائپ مڑ سکتا ہے، اس کو بل دیا جاسکتا ہے اور 12 سے 18 انچز کے درمیان کھینچا جا سکتا ہے۔

ایل جی ڈسپلے کے مطابق اس اسکرین کو 10 ہزار بار سے زیادہ بار کھینچا جا سکتا ہے اور اس کے باوجود تصویر کی کوالٹی برقرار رہتی ہے، یہاں تک کہ سخت ماحول جیسے کہ کم یا زیادہ درجہ حرارت میں بیرونی شاکس میں یہ درست کام کرتی ہے۔

کورین ٹیک فرم کے مطابق یہ دنیا کا پہلا اسٹریچ ایبل ڈسپلے ہے، اور اپنے اصلی سائز سے 50 فی صد زیادہ تک پھیل سکتا ہے۔

ایل کی جانب سے پہلی بار جب اس منصوبے کی رُونمائی 2022 میں کی جب یہ اپنے اصلی سائز سے 20 فی صد زیادہ تک بڑھ سکتی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں